ہسپانوی وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف کرپشن کے مقدمے میں ٹرائل کاحکم،ملک چھوڑنے پرپابندی
میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی ایک عدالت نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونا گومیز کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں باقاعدہ ٹرائل چلانے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیگونا گومیز کو مقدمے کے فیصلے تک ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے۔ جج خوان کارلوس پیناڈو نے انہیں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے اور ہر ماہ دو مرتبہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ عدالتی حکم کے بعد یہ مقدمہ سپین کی سیاسی فضا میں ایک اہم موضوع بن گیا ہے۔ جبکہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔