بھارت:پاکستانی گانا گانے کے الزام میں مسلمان پرنسپل 2اساتذہ کیخلاف مقدمہ
ممبئی(اے پی پی)بھارتی ریاست مہاراشٹرکے ضلع جالنہ میں پولیس نے پاکستانی گانا گانے کے الزام میں سکول کے مسلمان پرنسپل وجیہہ الدین صدیقی اور دو اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
انہوں نے سکول میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی گیت گایا تھا۔پرنسپل نے کہا ہے کہ پرفارمنس میں استعمال ہونے والی موسیقی پاکستانی نہیں بلکہ ایک ترک ٹی وی سیریز کی تھی۔ جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں مقبول ہے ۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز موجود ہیں ، وہ اصلی نہیں ہیں بلکہ ترمیم شدہ ہیں۔ صدیقی نے کہا کہ سکول کے ایک معمول کے پروگرام کو سیاسی تنازع میں بدل دیا گیا جو افسوسناک ہے۔