آسٹریلیا میں خطرناک برڈ فلو کے ایچ فائیو اسٹرین کی پہلی بار تصدیق
سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا میں خطرناک برڈ فلو کے ایچ فائیو اسٹرین کی پہلی بار تصدیق ہو گئی ہے۔
وزیرِ زراعت جولی کولنز کے مطابق یہ وائرس مغربی آسٹریلیا کے ایک دور دراز علاقے میں ہجرت کرنے والے سمندری پرندے براؤن سکا میں پایا گیا، جبکہ ایک اور پرندے میں بھی کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔