بولیویا میں ہنگامی حالت نافذ، مظاہرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع

 بولیویا میں ہنگامی حالت نافذ،  مظاہرین کیخلاف فوجی کارروائی شروع

لاپاز(اے ایف پی)بولیویا کے صدر نے ملک میں جاری احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی ، جس کے بعد فوج کو مظاہرین کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا۔

چھ ہفتوں سے جاری مظاہروں کے باعث خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ صدر روڈریگو پاز نے خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کو قانون کی مکمل طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مقصد حالات کو معمول پر لانا ہے۔ کچھ مقامی گروہ احتجاج جاری رکھنے پر بضد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں