فرانس میں شدید ہیٹ ویو ریڈ الرٹ جاری ، شراب پر پابندی
پیرس(اے ایف پی)فرانس نے ملک کے ایک تہائی سے زائد حصے میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ریڈ ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے ، جبکہ حکومت نے سالانہ فیسٹ ڈے لا میوزک تقریبات کے دوران شراب نوشی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید اور طویل گرمی کی لہر جاری ہے ، جس کے باعث 35 انتظامی علاقوں میں اعلیٰ ترین درجے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جن میں پیرس بھی شامل ہے ۔ تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ افراد اس الرٹ سے متاثر ہوں گے ، جبکہ مزید 45 علاقوں میں اورنج الرٹ نافذ ہے ۔گرمی کی شدت کے باعث ٹرینوں کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی بندش سمیت متعدد مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔دارالحکومت پیرس میں لوگوں کو سہولت دینے کے لیے بعض پارکس اور باغات رات بھر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔