ایران جنگ سے 40ارب ڈالر کا نقصان ہوا:امریکی محکمہ دفاع

ایران جنگ سے 40ارب ڈالر کا نقصان ہوا:امریکی محکمہ دفاع

یہ تخمینہ اسلحے ، تباہ شدہ آلات اور فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان پر مشتمل ہوم لینڈ سکیورٹی پر 1 ارب ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا، مہنگائی 4 فیصد سے تجاوز

واشنگٹن(دنیامانیٹرنگ)امریکی دفاعی محکمے کے مطابق ایران جنگ کے باعث ابتدائی اندازوں کے تحت تقریباً 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ یہ تخمینہ اسلحے ، تباہ شدہ آلات اور فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان پر مشتمل ہے ، تاہم اس میں وہ آپریشنل اخراجات شامل  نہیں جو پہلے ہی 2026 کے بجٹ کا حصہ تھے ۔امریکا میں قائم ایک غیر جانبدار تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس کے مطابق دیگر امریکی اداروں جیسے ہوم لینڈ سکیورٹی اور ویٹرنز افیئرز کو بھی تقریباً 1 ارب ڈالر کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔توانائی بحران کے باعث امریکا میں پٹرول کی قیمتیں 3 ڈالر فی گیلن سے بڑھ کر 4 ڈالر سے زائد ہو گئیں، جبکہ عام گھرانوں کے اخراجات میں اوسطاً 253 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگائی کی شرح تین سال بعد دوبارہ 4 فیصد سے تجاوز کر گئی، جبکہ اجرتوں کی بڑھوتری اس کے مقابلے میں کم رہی، جس سے حقیقی آمدنی میں کمی واقع ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں