یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، مختلف ممالک میں پابندیاں ،تقریبات منسوخ
پیرس،برلن،میڈرڈ،لندن(اے ایف پی) فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، جہاں گرمی کی شدت خطرناک حد تک بڑھنے پر حکومتی اقدامات کے تحت تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں ۔
فرانس حکومت نے پیر کو ملک کے تقریباً نصف حصے کو ریڈ الرٹ پر رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکام کے مطابق 96 میں سے 49 انتظامی علاقوں میں سب سے اعلیٰ درجے کا ہیٹ وارننگ جاری کیا جائے گا جبکہ مزید 40 علاقوں کو اورنج الرٹ میں رکھا جائے گا۔ جرمنی اور سپین میں بھی کھیل اور عوامی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سپین میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں \"ٹراپیکل نائٹس\" کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔