آبنائے ہرمز پر فیس یا ٹولزکانفاذ قبول نہیں کیا جائیگا:امریکی وزیر خارجہ
دبئی(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کے ٹول یا فیس کے نفاذ کو قبول نہیں کرے گا۔۔۔
انہوں نے دبئی میں اپنے علاقائی دورے کے آغاز پر کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے ۔ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی آبی راستے پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں۔ادھراقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی تنظیم آئی ایم اونے کہاہے کہ ایران، عمان اور امریکا کے تعاون سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پھنس جانے والے 11 ہزار سے زائد ملاحوں کے انخلا کا عمل جلد شروع کیا جائیگا،اس مقصد کیلئے ضروری حفاظتی ضمانتیں حاصل کر لی گئی ہیں۔