استنبول: 2گھروں سے 10 ہزار نایاب تاریخی نوادرات برآمد
انقرہ(اے ایف پی) ترکیہ کے شہر استنبول میں پولیس نے دو گھروں سے 10 ہزار سے زائد تاریخی نوادرات برآمد کر لیے ، جبکہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
استنبول پولیس چیف سلاح الدین یلدز کے مطابق نوادرات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران قیمتی تاریخی اشیا قبضے میں لی گئیں۔ برآمد ہونے والی اشیا میں 3 ہزار 366 سکے ، کتبے اور ہِٹائٹ، یونانی، رومی، بازنطینی اور عثمانی ادوار سے تعلق رکھنے والے نوادرات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نوادرات انسانی تہذیب اور ترکی کے ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہیں۔