برازیل کی تین معمر بہنیں سائنسی تحقیق کا مرکز بن گئیں
برازیلیا( آئی این پی)برازیل کی تین بہنیں، جنہیں حال ہی میں دنیا کی معمر ترین زندہ بہنوں کے گروپ کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا، اب طویل عمر سے متعلق سائنسی تحقیق کا اہم موضوع بن گئی ہیں۔
ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کے ڈی این اے لونگیویٹی پروجیکٹ کے تحت ماہرین ان افراد کے جینیاتی عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں جو غیر معمولی طویل عمر کے باوجود صحت مند اور فعال زندگی گزار رہے ہیں۔تحقیق کے مطابق 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈی این اے کا موازنہ کم عمر یا بیماریوں میں مبتلا افراد سے کیا جا رہا ہے تاکہ عمر رسیدگی کے حیاتیاتی رازوں کو سمجھا جا سکے ۔ محققین کے مطابق ان کا مطالعہ جینیاتی اور خاندانی عوامل کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔