برطانوی وزیر اعظم کا ملکی دفاع مضبوط بنانے کیلئے 300 ارب پاؤنڈ خرچ کرنیکا اعلان

برطانوی وزیر اعظم کا ملکی دفاع  مضبوط بنانے کیلئے 300 ارب  پاؤنڈ خرچ کرنیکا اعلان

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ملکی دفاع مضبوط بنانے اور مسلح افواج کی جدید خطوط پر تنظیم نو کے لیے آئندہ چار برس میں تقریباً 300 ارب پاؤنڈ خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

دفاعی سرمایہ کاری منصوبے کے تحت 2030 تک دفاعی بجٹ میں مزید 15 ارب پاؤنڈ شامل کیے جائیں گے ، جبکہ ڈرونز اور خودکار دفاعی نظام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اسٹارمر کے مطابق یہ سرمایہ کاری ملکی سلامتی کو مضبوط بنانے اور مسلح افواج کو جدید سازوسامان فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے ۔ منصوبے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتی اختلافات اور سیاسی دباؤ کے باعث سٹارمر آئندہ ماہ وزارت عظمیٰ چھوڑنے والے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں