دنیا بھر میں10لاکھ نئے کروڑ پتی افراد کا ریکارڈ اضافہ

دنیا بھر میں10لاکھ نئے کروڑ  پتی افراد کا ریکارڈ اضافہ

زیورخ(اے ایف پی)سوئس بینک یو بی ایس نے منگل کو جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں ذاتی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

، جبکہ امریکی ڈالر کے حساب سے نئے کروڑ پتیوں کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔بینک کے اندازوں کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 10 لاکھ افراد امریکی ڈالر کے لحاظ سے کروڑ پتی بنے ، یعنی اوسطاً روزانہ تقریباً 2ہزار600 افراد اس فہرست میں شامل ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2025 کے دوران تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار نئے کروڑ پتیوں کا اضافہ ہوا، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ اس کے بعد چین، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا نمبر آتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں دولت مسلسل بڑھ رہی ہے ، خوشحال آبادی کا دائرہ وسیع ہوا، اور طویل عرصے سے جاری ترقی کا رجحان برقرار رہا۔رپورٹ کے مطابق دولت میں سب سے زیادہ اضافہ یورپ، مشرقِ وسطٰی اور افریقا کے خطے میں ہوا، جہاں یہ شرح 17اعشاریہ 5 فیصد رہی،امریکا کے براعظموں میں 8اعشاریہ 5 فیصد جبکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں5اعشاریہ 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی مجموعی ذاتی دولت کا نصف سے زیادہ حصہ اب بھی امریکا اور چین میں مرتکز ہے ۔اس کے علاوہ 2020 سے اب تک 56 ممالک اور خطوں میں فی بالغ فرد حقیقی اوسط دولت میں سب سے زیادہ اضافہ جنوبی کوریا میں ہوا، جہاں یہ شرح 50 فیصد سے زیادہ رہی۔ اس کے علاوہ کروشیا، ناروے ، لٹویا، تائیوان اور بلغاریہ میں بھی 25 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں