یوکرین پر روسی حملے جاری 6افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی
کیف(اے ایف پی) یوکرین کے مختلف علاقوں پر روسی حملوں میں 6افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔۔۔
یوکرینی حکام کے مطابق خارکیف میں گلائیڈ بموں کے حملوں کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ جنوبی شہر اوڈیسا میں بیلسٹک میزائل حملے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، جبکہ خیرسون کے علاقے میں ڈرون حملوں نے بھی جانی نقصان پہنچایا۔