سٹارمر کااپنے ممکنہ جانشین کو عالمی امور نظرانداز نہ کرنیکا مشورہ
یوکرین جنگ و آبنائے ہرمز جیسے معاملات عوام کی زندگی اور معیشت پر اثر انداز برنہم سے ذاتی اختلاف نہیں، حکومت سے تعاون کروں گا:برطانوی وزیراعظم
لندن(اے ایف پی) برطانیہ کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے ممکنہ جانشین اینڈی برنہم کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف ملکی مسائل پر توجہ دے کر عالمی حالات کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔ بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں اسٹارمر نے کہا کہ موجودہ عالمی کشیدگی اور تنازعات کے باعث نئے وزیراعظم کو بھی خارجہ امور پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ اور آبنائے ہرمز جیسے معاملات براہِ راست برطانوی عوام کی زندگی اور معیشت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسٹارمر نے کہا کہ انہیں برنہم سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں اور وہ نئی حکومت کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ استعفے کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا۔