بھارت نے پاکستان میں موجود 23 افراد کو دہشتگرد قرار دیدیا،شناخت ظاہر نہیں کی

بھارت نے پاکستان میں  موجود 23 افراد کو دہشتگرد  قرار دیدیا،شناخت ظاہر نہیں کی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے قانون ان لا فل ایکٹیویٹز پریوینشن ایکٹ کے تحت پاکستان میں موجود 23 افراد کو دہشتگرد قرار دے دیا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔۔۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق ان افراد کا تعلق مبینہ طور پر جیش محمد اور لشکرِ طیبہ سمیت مختلف عسکریت پسند تنظیموں سے بتایا گیا ہے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق 23 نئے افراد کے اضافے کے بعد اس فہرست میں شامل ناموں کی مجموعی تعداد 80 ہو گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق نئی فہرست میں شامل افراد میں حافظ سعید کے تین قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں