نیٹو اجلاس ، انقرہ میں تزئین و آرائش جاری ،سڑکیں بند،شہریوں کو مشکلات

نیٹو اجلاس ، انقرہ میں تزئین و آرائش  جاری ،سڑکیں بند،شہریوں کو مشکلات

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل شہر کی خوبصورتی بڑھانے اور مہمانوں کے استقبال کیلئے بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔

ایئرپورٹ سے شہر تک شاہراہوں کے کنارے پھول لگائے جا رہے ہیں جبکہ خستہ حال علاقوں کو چھپانے کیلئے بڑی بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت 32 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ،واضح رہے ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس 7 اور 8 جولائی کو منعقد ہوگا۔دوسری جانب سخت سکیورٹی اقدامات کے باعث کئی مرکزی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جس سے مقامی شہریوں اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں