جرمنی :دائیں بازو کی جماعت کیخلاف 50ہزار افراد کا احتجاج

جرمنی :دائیں بازو کی جماعت کیخلاف 50ہزار افراد کا احتجاج

ایرفرٹ(اے ایف پی)جرمنی کے شہر ایرفرٹ میں ہزاروں افراد نے دائیں بازو کی جماعت ’’اے ایف ڈی‘‘ کے کنونشن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا، جس کے باعث اہم سڑکیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہوئی۔

منتظمین کے مطابق 50 ہزار سے زائد افراد مظاہروں میں شریک ہوئے ۔مظاہرین نے شہر کے مختلف داخلی راستے بند کر دئیے اور  بعض نے موٹر وے پلوں سے رسیاں لگا کر احتجاج کیا۔ کچھ افراد نے ٹرام کی پٹریوں پر بیٹھ کر ٹریفک بھی روک دی۔ تاہم اس کے باوجود پارٹی کا کنونشن مقررہ وقت پر شروع ہو گیا، کیونکہ نمائندے پہلے ہی پنڈال پہنچ چکے تھے ۔مظاہرین نے دائیں بازو کے رجحانات اور ‘‘اے ایف ڈی’’ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق احتجاج مجموعی طور پر پرامن رہا، تاہم شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں