فرانس :ایفل ٹاور پر امریکی پرچم لہرانے والا شخص گرفتار

فرانس :ایفل ٹاور پر امریکی  پرچم لہرانے والا شخص گرفتار

پیرس (اے ایف پی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے امریکی یوم آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر ایفل ٹاور پر چڑھ کر امریکی پرچم لہرا دیا۔

پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ایفل ٹاور کے صحن اور دوسری و تیسری منزل کو کچھ دیر کیلئے خالی کرا لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے اپنے اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی، امریکی پرچم فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں