تھائی لینڈ :سینکڑوں سزا یافتہ سیاسی کارکنوں کیلئے عام معافی کا بل منظور

تھائی لینڈ :سینکڑوں سزا یافتہ سیاسی  کارکنوں کیلئے عام معافی کا بل منظور

بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ 20 برس کے دوران سزا پانے والے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کے لیے عام معافی کا بل منظور کر لیا۔

 بل کے تحت قدامت پسند ،ییلو شرٹس، ریڈ شرٹس اور 2020کی جمہوریت نواز احتجاجی تحریک کے متعدد کارکن مستفید ہوں گے ، تاہم شاہی خاندان کی توہین، بدعنوانی اور بعض سول مقدمات میں سزا یافتہ افراد اس رعایت میں شامل نہیں ہوں گے ۔ ماہرین کے مطابق ایک سے دو ہزار افراد کو اس قانون سے فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ بل کے نفاذ کے لیے اب شاہ کی منظوری درکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں