چین کاامریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کلاڈ کوڈ پر سکیورٹی خدشات کا اظہار

چین کاامریکی کمپنی اینتھروپک کے اے  آئی کلاڈ کوڈ پر سکیورٹی خدشات کا اظہار

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے صنعتی ریگولیٹر نے امریکی اے آئی کمپنی اینتھروپک کے پروگرامنگ ٹول \"کلاڈ کوڈ\" کے بعض ورژنز میں سکیورٹی خطرے سے خبردار کر دیا۔

 چینی نیشنل وولنریبلٹی ڈیٹا بیس کے مطابق اس ٹول میں موجود مبینہ \"بیک ڈور\" صارفین کی حساس معلومات، بشمول مقام اور شناختی ڈیٹا، بغیر اجازت کمپنی کے سرورز تک منتقل کر سکتا  ہے ۔ ادارے نے صارفین اور متعلقہ تنظیموں کو فوری جانچ، محفوظ ورژن اپ ڈیٹ کرنے اور نیٹ ورک نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...