جرمن ڈاکٹر کو 15 مریضوں کے قتل پر عمر قید ،مزید70ہلاکتوں کی تحقیقات
برلن(اے ایف پی)جرمنی میں عدالت نے گھروں میں زیر علاج مریضوں کو مہلک ادویات دے کر 15 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں 41 سالہ ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے ستمبر 2021 سے جولائی 2024 کے دوران 12 خواتین اور 3 مردوں کو نشہ آور ادویات کی جان لیوا خوراک دے کر قتل کیا۔ جج سلویا بش نے اسے سیریل کلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت شدہ 15 قتل ممکنہ طور پر اس کے جرائم کا صرف ایک حصہ ہیں، استغاثہ کے مطابق ملزم پر 70 سے زائد مزید ہلاکتوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت نے ڈاکٹر پر آئندہ طب کا پیشہ اختیار کرنے پر بھی تاحیات پابندی عائد کر دی۔