سری لنکا:ہسپتال کی عمارت کو نئی جیل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

سری لنکا:ہسپتال کی عمارت کو نئی جیل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے گنجائش سے زائد قیدیوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک غیر استعمال شدہ ہسپتال کی عمارت کو نئی جیل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزارت انصاف کے مطابق یہ اقدام نیگومبو جیل میں ہونے والے خونریز ہنگامے کے بعد کیا گیا، جس میں 20 قیدی اور 8 جیل اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔ حکام کے مطابق ملک کی جیلیں اپنی گنجائش سے تقریباً چار گنا زیادہ قیدیوں کا بوجھ اٹھا رہی ہیں۔ گال ضلع کے مہامودورا میں قائم کی جانے والی نئی جیل میں دیگر جیلوں سے قیدی منتقل کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں