چین میں پہلی بار دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے جمعہ کو پہلی بار ایک دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کر کے اپنی خلائی ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت حاصل کر لی۔
چینی قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف چین کے خلائی عزائم کو تقویت دے گی بلکہ خلائی مشنز کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔لانگ مارچ10 بی راکٹ جنوبی چین کے جزیرے ہینان سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوا اور ایک سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں پہنچایا۔ بعد ازاں راکٹ کے پہلے مرحلے کو سمندر میں موجود ایک پلیٹ فارم پر نصب جال نما نظام کے ذریعے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے فضائی مناظر نشر کئے جن میں راکٹ کو آہستہ آہستہ پلیٹ فارم پر اترتے ہوئے دکھایا گیا۔