’’باوی‘‘طوفان سے تباہی ، فلپائن میں 15 افرادہلاک، تائیوان میں 2 ہزار سے زائد افراد بے گھر

’’باوی‘‘طوفان سے تباہی ، فلپائن  میں 15 افرادہلاک، تائیوان میں  2 ہزار سے زائد افراد بے گھر

کیلونگ (اے ایف پی)گزشتہ کئی دہائیوں کے سب سے بڑے سمندری طوفان ’’باوی‘‘کے تائیوان، جاپان اور چین کی جانب بڑھنے کے دوران فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور چھ لاپتہ ہو گئے۔۔۔

 جبکہ تائیوان میں بے گھر ہونیوالے دو ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں سے فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں دو بڑے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ، جن میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں