سری لنکا کا جیل فسادات کے بعد ایک بند جیل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
کولمبو (رائٹرز)سری لنکا نے نیگومبو جیل میں ہنگاموں کے دوران 28 افراد کی ہلاکت کے بعد جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک نوآبادیاتی دور کی بند جیل دوبارہ کھولنے اور مزید عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق جیلوں میں شدید گنجائش کا بحران نیگومبو جیل سانحے کی بنیادی وجہ ہے ۔ نیگومبو جیل تقریباً 650 قیدیوں کیلئے تعمیر کی گئی تھی لیکن فسادات کے وقت وہاں 2400قیدی موجود تھے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 22 جیلوں میں مجموعی طور پر تقریباً 41 ہزار قیدی موجود ہیں، جو ان کی اصل گنجائش سے تقریباً چار گنا زیادہ ہیں۔