بھارتی حکومت نے ایتھنول ملے پٹرول سے انجن کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ غلط قراردیدیا
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی حکومت نے ایتھنول ملے پٹرول (ای 20)کے استعمال سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے گاڑیوں کے انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے سائنسی شواہد سے ثابت نہیں ہوتے ۔
بھارت میں 20 فیصد ایتھنول پر مشتمل ای 20 پٹرول کے خلاف سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہوئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ایندھن انجنوں کو نقصان پہنچاتا اور گاڑیوں کے دیکھ بھال کے اخراجات بڑھا دیتا ہے ۔وزارتِ پٹرولیم نے یہ تسلیم کیا کہ ای 20 کے استعمال سے فیول اکانومی میں 3 سے 5 فیصد تک کمی آ سکتی ہے لیکن انجنوں کے خراب ہونے یا پرزوں کو نقصان پہنچنے کے شواہد سامنے نہیں آئے ۔