بیلجیئم کی نئی سڑک پالیسی ، شاہراہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

بیلجیئم کی نئی سڑک پالیسی ، شاہراہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

یکم مئی 2027سے ڈرائیورز کو گاڑی رجسٹر ڈ کروا کر روڈ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا سالانہ پاس کی قیمت 90یورو،آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں 125یورواداکرینگی

برسلز (اے ایف پی)بیلجیئم نے آئندہ سال سے نئی سڑک ٹیکس پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت ملک سے گزرنے والے غیر ملکی ڈرائیوروں کو بھی شاہراہوں کے استعمال پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بیلجیئم میں اس وقت موٹر ویز کے استعمال پر کوئی ٹیکس عائد نہیں تاہم اس حوالے سے کئی برسوں سے بحث جاری تھی۔ والونیا کے وزیر ٹرانسپورٹ فرانکوئس دیسکین نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت یکم مئی 2027 سے تمام ڈرائیوروں کو اپنی گاڑی رجسٹر کرانا اور روڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ ملک سے گزرنے والے ڈرائیوروں کے لیے یومیہ پاس بھی دستیاب ہوگا۔صفر اخراج والی گاڑیوں کیلئے سالانہ پاس کی قیمت 90 یورو مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیلئے یہ فیس 125 یورو تک ہوگی۔ حکام کے مطابق ٹیکس ادا کئے بغیر سڑک استعمال کرنے والی گاڑیوں کو کیمروں کے ذریعے شناخت کر کے 70 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں