دورانِ پرواز کھڑکی ٹوٹنے سے مسافر سر کے بل طیارے سے باہر لٹک گیا

دورانِ پرواز کھڑکی ٹوٹنے سے مسافر  سر کے بل طیارے سے باہر لٹک گیا

تھیسالونیکی (مانیٹرنگ ڈیسک))رائن ایئر کی یونان سے جرمنی جانے والی پرواز میں دوران سفر کھڑکی ٹوٹنے سے ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

مسافروں کے مطابق دھماکے جیسی  آواز سنی ،جس کے بعد سربیا سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ شخص کا سر اور کندھے کھڑکی سے باہر کی جانب کھنچ گئے ، تاہم دیگر مسافروں نے اسے پکڑ کر واپس اندر کھینچ لیا۔ طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد واپس یونان کے شہر تھیسالونیکی اتر گیا۔ زخمی مسافر کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ رائن ایئر نے متبادل طیارے کے ذریعے مسافروں کو منزل تک پہنچایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں