ترکیہ :اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کیخلاف کریک ڈاؤن، 27کارکن گرفتار
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ میں حکومت اور مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی )کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ، انقرہ کے ضلع چانکایا میں چھاپوں کے دوران 27 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پر بدعنوانی، رشوت اور ٹینڈرز میں بے ضابطگیوں سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ضلع چانکایا کے میئر حسین جان گونر کا نام بھی شامل ہے۔