منشیات و اسلحہ سمگلنگ کا مقدمہ سابق افغان ڈپٹی سپیکرعبد الظاہر قادر امریکا منتقل،عدالت میں پیشی

منشیات و اسلحہ سمگلنگ کا مقدمہ سابق افغان ڈپٹی سپیکرعبد الظاہر  قادر امریکا منتقل،عدالت میں پیشی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے افغانستان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق ڈپٹی سپیکر عبد الظاہر قادر کو کینیا سے حوالگی کے بعد منشیات اور اسلحہ سمگلنگ کے الزامات میں عدالت میں پیش کر دیا۔

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق عبد الظاہر قادر کو گزشتہ سال اپریل میں نیروبی سے گرفتار کیا گیا تھا ،ان پر بین الاقوامی سطح پر ہیروئن اور بھاری اسلحے کی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں عبد الظاہر قادر کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔واضح رہے عبد الظاہر 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے قبل افغان قومی اسمبلی کے نائب سپیکر رہ چکے ہیں اور بارڈر فورس میں جنرل بھی رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں