وینزویلا زلزلہ، ہلاکتیں 4 ہزار سے متجاوز،ہزاروں افراد تاحال لاپتا
کراکس(اے ایف پی)وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 118 تک پہنچ گئی جبکہ 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق شدید جھٹکوں نے ساحلی ریاست لا گوئیرا کے کئی علاقوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے ،ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی اداروں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش محدود کر دی ہے تاہم متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کو ملبے سے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔