یورپی یونین :بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ
13 سال سے کم عمر بچے صرف والدین کی نگرانی میں سوشل میڈیا استعمال کرینگے
برسلز(رائٹرز )یورپی یونین نے بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین اپنے تمام 27 رکن ممالک میں چھوٹے بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع قانون متعارف کرانے جا رہی ہے ۔ آن لائن خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی کوشش ہوگی۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچوں کو صرف اپنے والدین، سرپرستوں یا اساتذہ کی نگرانی میں اور وہ بھی محدود وقت کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ جیسے جیسے بچوں کی عمر بڑھے گی، ان پر عائد پابندیوں اور سکیورٹی فلٹرز میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی۔ اس قانون کے دائرہ کار میں نہ صرف روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ٹک ٹاک، انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب) شامل ہوں گے ، بلکہ ایسی تمام ایپس اور گیمز بھی آئیں گی جن میں بچوں کے لیے نامناسب اور لت لگانے والے فیچرز موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments