چین کا آبنائے ہرمز میں آزاد محفوظ بحری آمد و رفت پر زور

چین کا آبنائے ہرمز میں آزاد  محفوظ بحری آمد و رفت پر زور

بیجنگ (دنیا نیوز)چین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری آمد و رفت کا ایک اہم راستہ ہے اور اس میں آزاد اور محفوظ گزرگاہ کی بحالی تمام ممالک کے مفاد میں ہے ۔۔۔

بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات کو مناسب اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کیا جانا چاہئے ۔چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے معاملات پر اختلافات کے باعث ایک ہفتے تک باہمی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔اس سے قبل چین میں ایران کے سفیر نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نئی فیس عائد کی جائے گی، تاہم چین اور دیگر "دوست" ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...