اسرائیلی جیل اہلکار نے فلسطینی رہنما مروان برغوثی کو ربڑ کی گولی مار کر زخمی کر دیا

اسرائیلی جیل اہلکار نے  فلسطینی رہنما مروان برغوثی  کو ربڑ کی گولی مار کر زخمی کر دیا

رام اللہ(اے ایف پی)فلسطینی رہنما مروان برغوثی کے اہلِخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جیل کے اہلکار نے گزشتہہفتے ربڑ کی گولی مار کر انہیں زخمی کر دیا، تاہم اسرائیلی جیل حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔۔۔

 67 سالہ مروان برغوثی 2002 سے اسرائیلی قید میں ہیں اور پانچ عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ فدویٰ برغوثی کا کہنا ہے کہ گولی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہوئے ، جبکہ ان کے بیٹے کے مطابق انہیں فوری طبی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی۔ برغوثی کے وکیل نے بھی جیل حکام کو خط لکھ کر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔عرب لیگ نے مروان برغوثی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور حملوں کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ برغوثی کو فلسطینی صدر محمود عباس کے ممکنہ جانشینوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...