ٹرمپ کا لنزے گراہم کی بہن کو عارضی طور پر سینیٹر بنانے کا مشورہ

ٹرمپ کا لنزے گراہم کی بہن کو  عارضی طور پر سینیٹر بنانے کا مشورہ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا کے گورنر پر زور دیا کہ وہ ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم کی وفات کے بعد امریکی سینیٹ میں ان کی جگہ عارضی طور پر ان کی بہن کو مقرر کریں۔۔۔

ٹرمپ نے ٹروتھسوشل پر لکھا، میں نے گورنر ہنری میک ماسٹر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنوبی کیرولائنا سے عبوری سینیٹر کے طور پر گراہم کی بہن ڈارلین کو مقرر کریں۔انہوں نے کہا، یہ لنزے گراہم کیلئے ایک شاندار خراجِ عقیدت ہوگا۔واضح رہے گراہم ہفتے کو اچانک 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ گراہم نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ہی ان کی کوئی اولاد تھی۔ ان کی وفات کے بعد گورنر ہنری میک ماسٹر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ جنوری میں سینیٹر کی مدت پوری ہونے تک کسی شخص کو عارضی طور پر مقرر کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈارلین کی تقرری عارضی ہوگی۔ 11 اگست کو ریپبلکن پارٹی کا خصوصی پرائمری انتخاب ہوگا جس میں نومبر کے عام انتخابات کیلئے امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...