یورپی یونین میں فضائی مسافروں کیلئے نئے قوانین منظور

یورپی یونین میں فضائی مسافروں کیلئے نئے قوانین منظور

حاملہ خواتین، معذور وں کو اضافی سہولیات ،پرواز میں تاخیر پر معاوضے کی شق برقرار 14 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کیساتھ بغیر اضافی فیس نشست فراہم کرنا لازم

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کے رکن ممالک نے فضائی مسافروں کے حقوق سے متعلق نئے ضوابط کی حتمی منظوری دے دی ہے ، جن کا اطلاق 2027 کے وسط سے ہوگا۔ نئے قوانین کے تحت حاملہ خواتین، معذور اور کم نقل و حرکت والے مسافروں کو اضافی سہولیات حاصل ہوں گی۔ 14 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے ساتھ بغیر اضافی فیس نشست فراہم کرنا لازم ہوگا۔ پرواز میں تین گھنٹے تاخیر یا منسوخی کی صورت میں 250 سے 600 یورو تک معاوضے کی شق برقرار رکھی گئی ہے ۔ ایئرلائنز کو کرایوں میں کیبن بیگ کی لاگت ظاہر کرنا اور مسافروں کو حقوق سے آگاہ کرنا بھی لازم ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...