یہودی مذہبی تعلیم ریاست کی بنیادی اقدار میں شامل اسرائیل میں نیا قانون منظور
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت یہودی مذہبی تعلیم (تورات کا مطالعہ) کو ریاست کی بنیادی اقدار میں شامل کر دیا گیا ہے ۔۔۔
مبصرین کے مطابق اس قانون سے انتہائی مذہبی یہودی طلبا کے لیے لازمی فوجی خدمت سے استثنیٰ کے مو قف کو تقویت مل سکتی ہے ۔ قانون کے حق میں 63 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ آئے ۔ اپوزیشن اور بعض حکومتی ارکان نے بھی اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے ۔ اسرائیلی سپریم کورٹ پہلے ہی مذہبی طلبا کو فوجی خدمت سے استثنیٰ غیرقانونی قرار دے چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments