ایران :داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایرانی حکام نے داعش سے تعلق اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزا یافتہ دو افراد کو پھانسی دے دی۔۔۔
عدلیہ کے ترجمان ادارے میزان آن لائن کے مطابق سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد محی الدین عبداللہی اور حسین پلانی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ایران کے خلاف مسلح بغاوت کے مجرم قرار پائے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments