سعودی عرب اور حوثی باغی جنگ کے دہانے پر

 سعودی عرب اور حوثی باغی  جنگ کے دہانے پر

ریاض (اے ایف پی)سعودی عرب اور یمن کے ایران نواز حوثی باغی ایک بار پھر باقاعدہ جنگ کے دہانے پر پہنچتے دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔۔

 حوثیوں نے پیر کی رات دیر گئے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے ۔ یہ کارروائی یمنی حکومت کی جانب سے صنعا ایئرپورٹ پر ایران سے آنے والی اس پرواز کو روکنے کی کوشش کے بعد سامنے آئی، جس میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس آنے والا حوثی وفد سوار تھا۔ حوثیوں نے اس کارروائی کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرایا ۔خلیجی امور سے واقف ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا: "سعودی سول انفراسٹرکچر ہمارے لیے ریڈ لائن ہے ۔"امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ محمد الباشا کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے باوجود دونوں فریقین اب بھی پسِ پردہ مذاکرات میں مصروف ہیں، تاہم وہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...