بھارتی سپریم کورٹ نے گائے ذبح کرنے پر پابندی کا حکم معطل کر دیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے مدراسا ہائیکورٹ کے اس حکم پر عمل درآمد روک دیا ہے جس میں تمل ناڈو حکومت کو ریاست بھر میں گائے اور ۔۔۔
بچھڑے کے ذبح پر مکمل پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بینچ نے ریاستی حکومت کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے حکم کے متعلقہ حصے پر حکم امتناع جاری کیا۔ تمل ناڈو حکومت نے مو قف اختیار کیا تھا کہ یہ فیصلہ عدالتی قانون سازی کے مترادف ہے ، جبکہ ریاستی قانون بعض شرائط کے تحت مویشیوں کے ذبح کی اجازت دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments