بحرین :ایران کیلئے جاسوسی کے جرم میں 3 افراد کو عمر قید
منامہ(اے ایف پی)بحرین کی ایک عدالت نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی)کے لیے جاسوسی اور ۔۔۔
ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت کے الزام میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں پر بحرین کے خلاف دشمنانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں تعاون کا الزام ثابت ہوا۔ بحرینی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments