میکسیکو اور وسطی امریکا میں 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
میکسیکو (اے ایف پی) امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی میکسیکو اور وسطی امریکا کے بعض حصوں میں 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔۔۔
جس کے بعد بحرالکاہل کے ساحلی علاقے کے ایک حصے کیلئے سونامی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق میکسیکو کی ریاستوں چیاپاس اور اوآخاکا کے علاوہ گوئٹے مالا اور ایلسلواڈور میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ حکام نے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو کے قصبے اکیلس سردان کے ساحل سے تقریباً 48 کلومیٹر دور تھا، جبکہ اس کی گہرائی صرف 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد امریکی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کیلئے سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments