آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر چل بسیں

 آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر چل بسیں

لندن (اے ایف پی) آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں چل بسیں۔ ان کے ایجنٹ فل بیلفیلڈ نے جمعہ کو ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ علالت کے بعد جمعرات کی شب ڈبلن میں انتقال کر گئیں۔

برینڈا فریکر نے 1990 میں فلم ’’مائی لیفٹ فٹ‘‘میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر جیت کر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی آئرش اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ فلم ’’ہوم الون 2‘‘ میں پِیجن لیڈی کے کردار کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے برینڈا فریکر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئرش فلم اور تھیٹر کی ایک ممتاز شخصیت اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...