امریکی کمپنی سپیس ایکس کے سٹارشپ کی آزمائشی پرواز اچانک منسوخ
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی کمپنی سپیس ایکس نے سٹارشپ کی آزمائشی پرواز کو اچانک منسوخ کر دیا۔
اے ایف پی کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی کے پبلک ہونے کے بعد سے اس کی پہلی سٹارشپ فلائٹ تھی ۔ کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ایکس پر جاری بیان میں کہا لانچنگ کا عمل شروع کیے جانے کے بعد کچھ انجن سٹارٹ نہیں ہوئے ، جس سے لانچنگ کا عمل خودکار طریقے سے بند ہو گیا اور اب راکٹ کے ایندھن کو آف لوڈ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ لانچنگ سے قبل سٹارشپ کے 2 ریپٹرز کو تبدیل کیا جائے گا اور سٹار شپ کی آزمائشی لانچنگ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments