بلغاریہ :امریکی ری فیولنگ طیارے تعینات کرنیکی منظوری ایران کاشدید ردعمل

بلغاریہ :امریکی ری فیولنگ  طیارے تعینات کرنیکی منظوری  ایران کاشدید ردعمل

صوفیہ(اے ایف پی)بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے امریکا کو ملک میں ری فیولنگ طیارے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔

فیصلے کے تحت 8 کے سی 135 ٹینکر طیارے اور 250 امریکی فوجی اہلکار 24 جولائی سے یکم اکتوبر 2026 تک جنوب مشرقی علاقے کے بیزمر ایئر بیس پر تعینات رہیں گے ۔ یہ طیارے مشرقِ وسطیٰ میں لاجسٹک اور فضائی ایندھن فراہمی کے مشن انجام دیں گے ۔ ایران نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بلغاریہ کو "جارحیت کا ساتھی" قرار دیا۔بلغاریہ کے وزیراعظم رومین رادیف نے واضح کیا کہ ملک کی سرزمین ایران پر حملوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی بلکہ طیارے صرف لاجسٹک مقاصد کیلئے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...