نائیجیریا میں مسلح گروہ نے 40 سے زائد افراد اغوا کر لیے

نائیجیریا میں مسلح گروہ نے 40  سے زائد افراد اغوا کر لیے

گوساؤ(اے ایف پی)نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح گروہ نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا۔

مقامی حکام کے مطابق زمفارا ریاست کے مارو علاقے میں جمعہ سے اتوار تک مختلف چھاپوں کے دوران شہریوں کو یرغمال بنایا گیا۔ مقامی رہائشی الحاج لوالی عبداللہی نے بتایا کہ اب بھی 40 سے زائد افراد مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں۔ شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح گروہوں کی جانب سے اغوا کی وارداتیں ایک عرصے سے سکیورٹی کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...