امریکا کا چینی کمپنی مون شاٹ پر اے آئی ٹیکنالوجی چوری کا الزام
واشنگٹن(رائٹرز)امریکا نے چین کی مصنوعی ذہانت کمپنی مون شاٹ اے آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل "فے بل" سے معلومات حاصل کر کے اپنا نیا ماڈل تیار کیا۔۔۔
وائٹ ہاؤس کے ٹیکنالوجی عہدیدار مائیکل کراٹسیوس نے کہا مون شاٹ نے ماڈل ڈسٹلیشن کے ذریعے اینتھروپک کی ٹیکنالوجی استعمال کی۔چین کی جانب سے ان الزامات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مون شاٹ اے آئی نے حال ہی میں "کیمی کے تھری" نامی اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے ، جسے عالمی سطح پر جدید ماڈلز کا حریف قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments