بلغاریہ :عدالت نے ٹرانس جینڈر کو جنس تبدیلی کا حق دیدیا

بلغاریہ :عدالت نے ٹرانس جینڈر کو جنس تبدیلی کا حق دیدیا

صوفیہ(اے ایف پی)بلغاریہ کی اعلیٰ عدالت نے ٹرانس جینڈر افراد کو قانونی طور پر اپنی جنس تبدیل کرانے کا حق دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ صرف حیاتیاتی، مذہبی یا اخلاقی بنیادوں پر یا متعلقہ قانون کی عدم موجودگی کے ۔۔

 باعث کسی شخص کی سرکاری ریکارڈ میں جنس تبدیل کرنے کی درخواست مسترد نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔یہ 2020 کے بعد اس نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے ۔ اس سے قبل 2023 میں عدالت نے جنس تبدیلی کی اجازت نہ ہونے کا فیصلہ دیا تھا، تاہم یورپی یونین کی عدالتِ انصاف کے حالیہ فیصلے کے بعد قانونی موقف میں تبدیلی آئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...