جاپان :سرکاری اے آئی ڈیٹنگ ایپ سے 265جوڑوں کی شادیاں
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی حکومت کی جانب سے کم شرح پیدائش پر قابو پانے کیلئے شروع کی گئی مصنوعی ذہانت (اے آئی)پر مبنی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے 265 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔۔۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ’’ٹوکیو اینموسوبی‘‘ ایپ ستمبر 2024 میں شروع کی گئی تھی، جس کے اب تک 16 ہزار رجسٹرڈ صارفین ہیں جبکہ 760 جوڑے سنجیدہ تعلقات میں ہیں۔ ایپ میں شامل ہونے کیلئے صارفین کو قانونی طور پر غیر شادی شدہ ہونے کا ثبوت اور آن لائن انٹرویو دینا ضروری تھا۔ جاپان میں گزشتہ برس پیدائش کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments