ایکواڈور:گھر سے 7لاشیں برآمد
کوئٹو(اے ایف پی)ایکواڈور کے جنوبی صوبے کینار کے علاقے لا ٹرونکل میں ایک گھر سے سات جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔۔۔
پولیس کے مطابق گھر کے باہر سے ایک جلی ہوئی گاڑی بھی ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں ،یہ واقعہ منشیات فروش گروہوں کے درمیان علاقے کے قبضے کی خونریز لڑائی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔ جائے وقوعہ کی دیواروں پر بدنام گینگ لاس لوبوس کے حق میں نعرے بھی درج تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments